Chapter 3 of 6
گرے اسکیل
قسط ۳:
انٹیریئر۔ بلیک ہول ایچ کیو — عارضی آفس — پاکستان — دن
کمرہ ابھی پراپر آفس نہیں تھا۔ ایک میز، کچھ کرسیاں، باہر کنسٹرکشن کی آوازیں۔ شیشے کے پیچھے کرین تھا — آگے جھکا ہوا، جیسے کچھ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہو۔ سائرس ویل (Cyrus Vale) — ۴۵ سال، حدید ساران انٹرپرائزز کا سینئر ایکویزیشنز ڈائریکٹر — سامنے بیٹھا تھا۔ سوٹ پریس کیا ہوا۔ ہاتھ میز پر — فولڈر کے ساتھ۔ وہ قسم کا بندہ جو ہر میٹنگ میں پری پیئرڈ آتا ہے — نمبرز، ٹرمز، کاؤنٹرز — سب ریڈی۔ حنا دوسری طرف۔ نقاب، عبایا۔ ایک ہاتھ میز پر — انگلی سرفیس پر ہلکی سی ٹریس کرتی ہوئی — جیسے کوئی چیز میژر ہو رہی ہو جو صرف وہ دیکھ سکتی تھی۔
Cyrus: Black Hole ka valuation Mr. Saran ne khud kiya hai. Offer fair hai — market se 34 percent upar.
انگلی سرفیس پر چلتی رہی — رکی نہیں۔
Cyrus: Satellite technology, debris cleaning contracts, Pakistan HQ — sab included hai. Aap chahen toh operations bhi—
حنا: نہیں۔
سائرس نے فولڈر پر ہاتھ رکھا — رکا۔
Cyrus: Ms. Hayat, agar terms mein koi adjustment—
حنا: مسٹر ویل۔
سائرس رک گیا۔ انگلی بھی رک گئی — سرفیس پر۔ حنا کی نگاہ سائرس پر آئی — سیدھی۔ جب بولی تو آواز میں کوئی اور رنگ نہیں تھا۔ نہ طنز، نہ غصہ۔ صرف لفظ — جیسے کوئی موسم کا حال بتا رہا ہو۔
حنا: جو مسٹر ساران کے پاس نہیں ہے — وہ خریدنے سے نہیں ملتا۔
باہر کرین کی آواز آئی — لوہا لوہے سے ٹکرایا۔ سائرس نے ایک سیکنڈ لیا — وہ بندہ جو ہر کاؤنٹر کے لیے ریڈی آتا تھا — اس بار کوئی کاؤنٹر نہیں تھا۔ فولڈر بند کیا۔ اٹھا۔
Cyrus: Shukriya aapke waqt ka.
حنا نے صرف ایک بار سر ہلایا۔ دروازہ بند ہوا۔ انگلی دوبارہ سرفیس پر چلنے لگی — ہلکی، بے آواز۔ باہر کنسٹرکشن جاری تھی — جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
ایکسٹیریئر۔ پریس کانفرنس وینیو — مشرقِ وسطیٰ — دن
کیمروں کی قطار تھی۔ ہر ایک پر الگ چینل کا لوگو۔ رپورٹرز نوٹس لیتے ہوئے، مائیکس ٹھیک کرتے ہوئے۔ باہر دھوپ تیز تھی — اندر کا کمرہ ٹھنڈا۔ ارقم مروان پوڈیم پر آیا۔ ۳۸ سال۔ سوٹ — گرے۔ چہرہ وہ جو کیمروں کے سامنے رہتا ہے — کمپوزڈ، میژرڈ۔ نہ پرفارمنس، نہ ڈراما۔ صرف — ایک بندہ جو کچھ کہنا چاہتا ہے۔
Arqam: Black Hole ke debris cleaning satellites — Low Earth Orbit mein 67 percent coverage. Yeh coverage sirf space clean karne ke liye nahi hai.
کیمروں کی کلک شروع ہو گئی۔
Arqam: Har satellite mein data collection capability hai. Passive surveillance. Governments jaanti hain, companies jaanti hain — lekin public nahi jaanti.
ایک رپورٹر نے ہاتھ اٹھایا—
Arqam: Documentation aaj shaam tak available hogi.
وہ ایک سیکنڈ رکا — پوڈیم پر ہاتھ رکھا۔
Arqam: Main koi bada claim nahi kar raha. Sirf ek sawaal hai — kis ne permission di?
ہال میں سرگوشی پھیل گئی۔ وہ پوڈیم سے ہٹا۔ کیمرے کی طرف ایک بار دیکھا — وہی نپا تلا تاثر — پھر چلا گیا۔
ایکسٹیریئر۔ پریس کانفرنس وینیو — باہر — تسلسل
حنا باہر تھی۔ ارقم نکلا تو رکا — اسے دیکھ کر۔
حنا: اپنا خیال رکھنا۔ حدید پبلک فگرز کو ڈائریکٹلی نہیں چھیڑتا۔
ارقم: (ہلکے سے) اسی لیے تو یہ کام کرتا ہوں۔
بیٹ۔
ارقم: اور آپ؟
حنا: میں سوچ رہی ہوں۔
ارقم: جلدی سوچنا — یہ نیٹ ورک روز بڑھتا ہے۔
حنا نے ایک بار دیکھا — پھر آگے بڑھ گئی۔ ارقم وہاں کھڑا رہا — رپورٹرز باہر آ رہے تھے، کیمرے پیک ہو رہے تھے۔
انٹیریئر۔ بلیک ہول ایچ کیو — عارضی آفس — پاکستان — رات
باہر کنسٹرکشن بند ہو چکی تھی۔ اسکرین کی روشنی تھی — نیلی، ٹھنڈی۔ حنا ڈیٹا میں تھی۔ نمبرز، ٹریلز، ٹرانزیکشنز۔ شمائزہ ایک طرف کھڑی تھی — پیری میٹر چیک کی رپورٹ ہاتھ میں۔ پڑھتی ہوئی۔ کام کرتے کرتے ایک نظر اسکرین پر گئی۔
شمائزہ: کب سے ہو اس کے پیچھے؟
حنا نے جواب نہیں دیا۔ شمائزہ نے رپورٹ فولڈ کی — پاکٹ میں رکھی۔ اسکرین کی طرف آئی — ایک نظر ڈالی۔ فنانشل ٹریل تھی — تین کمپنیاں، چار ممالک، اور آخر میں پاکستان۔ الیکشن فنڈنگ۔ ان ڈائریکٹ، لیکن واضح۔ حنا کی انگلی اسکرین پر ایک جگہ رکی۔
شمائزہ: (دھیرے سے) یہ۔۔۔
حنا: ہاں۔
شمائزہ: کنفرم ہے؟
حنا: تین الگ روٹس۔ ایک ہی ڈیسٹینیشن۔
شمائزہ سیدھی ہو گئی۔ رپورٹ واپس نکالی — کچھ نوٹ کیا۔ کام کا انداز — اسیسمنٹ، نہ کہ ری ایکشن۔ اسکرین پر نمبرز چلتے رہے۔
شمائزہ: کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے اس سے؟
حنا: ابھی نہیں۔
شمائزہ: اور کل؟
حنا نے اسکرین بند کر دی۔ اسکرین گئی تو کمرہ زیادہ خالی لگا۔
حنا: اس لیے ابھی دیکھ رہی ہوں۔
شمائزہ نے نوٹ پیڈ بند کیا۔ واپس اپنی جگہ گئی — دروازے پر پوزیشن لی۔ کام جاری تھا۔
انٹیریئر۔ حدید ساران انٹرپرائزز — مین ہٹن — دن
شیشے کے باہر دن تھا۔ اسود کھڑا تھا — ہاتھ پیچھے — ایک کو دوسرے سے پکڑے ہوئے۔ وہ پوسچر جو تب آتا ہے جب خبر اچھی نہیں ہوتی۔ حدید ساران میز کے سامنے — بیٹھا ہوا تھا۔ نظر سامنے۔
اسود: سائرس کا پاکستان ٹرپ — نہیں ہوا۔
حدید کی کوئی حرکت نہیں۔
اسود: اس نے کہا — "جو مسٹر ساران کے پاس نہیں ہے — وہ خریدنے سے نہیں ملتا۔"
کچھ نہیں۔ لہجہ نہیں بدلا۔ اسود نے ایک بار سانس لیا — ہلکا سا۔
اسود: ارقم مروان کی پریس کانفرنس کے بعد — ہمارے خلاف سینٹیمنٹ بڑھے گا۔ وہ بھی مڈل ایسٹ آ رہا ہے۔
حدید ساران کی نظر ایک لمحے کے لیے اسود پر رکی۔ اسود نے ہاتھ آگے کیے — جیکٹ کی سلیو ٹھیک کی — بنا ضرورت کے۔
اسود: حنا حیات بھی۔
حدید نے میز پر رکھا ایک پیج اٹھایا — اسود کی طرف بڑھایا۔ پیج پر صرف ایک لائن تھی: BLACK HOLE — DIGITAL INFRASTRUCTURE
اسود نے پیج دیکھا۔ سمجھ گیا۔ ہاتھ واپس پیچھے چلے گئے — ایک کو دوسرے سے پکڑے ہوئے۔
اسود: ٹھیک ہے۔
انٹیریئر۔ اسود کا آفس — مین ہٹن — رات
کمرہ چھوٹا تھا۔ کوئی ویو نہیں۔ صرف ایک میز، ایک اسکرین۔ اسود بیٹھا تھا۔ اسکرین پر دو نام تھے: ملک حدید ساران — حنا حیات حیام یوسفزئی
وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ رہا تھا۔ حدید کے باقی ٹارگٹس — انہیں اندازہ نہیں ہوتا تھا کیا آ رہا ہے۔ وہ سوچتے تھے وہ کھیل رہے ہیں — اور کھیل ختم ہوتے ہوتے سب کچھ ان کا جا چکا ہوتا تھا۔ حنا کو پتا تھا۔ یہی فرق تھا۔ اسود نے پیڈ اٹھایا۔ کچھ لکھا — نمبرز، ایروز، ایک ڈایاگرام۔ پھر دیکھا۔ پھر ایک لائن کھینچی — دو ناموں کے بیچ۔ رکا۔ جب ایک سائیڈ پریڈکٹیبل ہو — کام آسان رہتا تھا۔ جب دونوں سائیڈز کلیئر ہوں — اور بھی آسان۔ لیکن جب ایک سائیڈ کا ری ایکشن ان نون ہو— اس نے پیڈ میز پر رکھا — الٹا۔ اٹھا۔ جیکٹ لی۔
کٹ ٹو — آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ — لوئر فلور — رات
فلور تقریباً خالی تھا۔ تین لوگ — اسکرینز، کی بورڈز، کافی کپس۔ اسود اندر آیا۔ سیدھا ایک ڈیسک پر گیا — عمر — ۳۰ سال، ہیڈ فونز گردن میں۔ عمر نے اوپر دیکھا۔ اسود نے صرف ایک نام لکھا — پیڈ پر — عمر کی طرف بڑھایا۔
Omar: (اسکرین دیکھ کے) Kitna deep?
اسود: سب۔
عمر نے ہیڈ فونز اتارے۔ کام شروع ہو گیا۔ اسود وہاں کھڑا رہا — ایک بار اسکرین دیکھا — پھر واپس چلا گیا۔
انٹیریئر۔ حنا کا گھر — پاکستان — رات
کمرہ اندھیرا تھا۔ صرف ایک لیمپ۔ حنا لیپ ٹاپ پر تھی — نمبرز، ماڈلز۔ فون وائبریٹ ہوا۔ اسکرین پر الرٹ آیا: IT SECURITY ALERT
حنا نے فون اٹھایا۔ سنا۔
حنا: پرائمری سرورز یا بیک اپ روٹ؟
جواب آیا — آئی ٹی والے کی آواز میں ایک ہلکی کانپش تھی۔ حنا نے فون رکھا۔ اٹھی — عبایا اٹھایا، پہنا۔ نقاب سیٹ کیا۔ ایک کام — دو کام — تین کام۔ کوئی جلدی نہیں۔ صرف ایک تسلسل۔ دروازے پر آئی—
حنا: شمائزہ۔
ایکسٹیریئر۔ حنا کا گھر — باہر — تسلسل
شمائزہ پہلے سے باہر تھی۔ حنا کو دیکھا — ایک بار۔ فون پہلے سے ہاتھ میں تھا — اسکرین آل ریڈی ان لاک۔
Shumaiza: (فون میں) North exit. Convoy B. Abhi.
فون پاکٹ میں — وہ ایک سیکنڈ پہلے نارمل اسپیڈ سے تیز تھی۔ اتنا ہی، لیکن واضح تھا۔ حنا کی طرف مڑی—
شمائزہ: سیکیورٹی ریڈی ہے۔
دونوں آگے بڑھ گئیں۔ رات میں صرف قدموں کی چاپ تھی — اور دور کانوائے کی آواز جو پہلے سے قریب آ رہی تھی۔
انٹیریئر۔ بلیک ہول ایچ کیو — آئی ٹی فلور — پاکستان — رات
فلور پر مدہم روشنی تھی۔ کچھ اسکرینز ایکٹو — باقی ڈارک۔ سرورز کا لو ہم (Hum) مسلسل جاری تھا۔ حنا اندر آئی۔ شمائزہ باہر رک گئی — پیری میٹر پر۔ تین آئی ٹی ایکسپرٹس کام کر رہے تھے۔ کوئی چیخ نہیں، کوئی پینک نہیں۔ صرف کام۔ حنا سیدھی لیڈ ڈیسک پر گئی — زین — ۲۸ سال، چشمہ، ہاتھ اسٹیبل۔
حنا: افیکٹڈ نوڈز؟
زین: تین۔ آئسولیٹ کر دیے ہیں۔
حنا: ایکسٹرنل یا انٹرنل سورس؟
زین: ایکسٹرنل۔ لیکن—
رکا۔
حنا: لیکن؟
زین: سسٹم نے انٹروژن بلاک نہیں کیا۔ سسٹم نے اسے روٹ ہی غلط دیا۔
بیٹ۔
حنا: کتنی دیر اندر رہا؟
زین: رہا نہیں۔ صرف۔۔۔ دیکھ کر گیا۔
کمرے میں صرف سرورز کی آواز تھی۔ حنا نے اسکرین خود لی۔ ڈیٹا دیکھا۔ پاتھ ویز، ٹائم اسٹیمپس، اینٹری اٹیمپٹس۔ انگلی سرفیس پر ٹریس کرتی ہوئی — ہلکی، بے آواز۔
حنا: آرکیٹیکچر میپ کرنے کی کوشش تھی۔
زین: ہاں۔ لیکن—
حنا: غلط میپ ملا۔
زین نے ایک بار حنا کی طرف دیکھا۔ کچھ نہیں کہا۔ حنا نے اسکرین رکھی۔ سیدھی کھڑی رہی — ایک سیکنڈ۔
حنا: مرر بیک اپس آئسولیٹڈ رکھو۔ روٹنگ لیئر دوبارہ رینڈمائز کرو۔ صبح تک۔
زین: ٹھیک ہے۔
حنا مڑی — باہر کی طرف۔ دروازے پر رکی — بنا دیکھے بولی—
حنا: یہ آرڈینری انٹروژن نہیں تھا۔
کسی نے جواب نہیں دیا۔ جواب کی ضرورت نہیں تھی۔
کٹ ٹو — مین ہٹن — اسود کا آفس — رات
اسکرین پر صرف ایک لائن تھی: "Access denied. No entry logged."
اسود نے اسکرین دیکھی۔ ایک سیکنڈ۔ دو سیکنڈ۔ پھر اسکرین بند کر دی۔
انٹیریئر۔ حدید ساران انٹرپرائزز — مین ہٹن — رات
اسود اندر آیا۔ حدید ساران میز پر بیٹھا تھا۔ ہاتھ سامنے۔ کوئی اسکرین نہیں، کوئی فائل نہیں۔
Aswad: No entry logged.
حدید ساران نے کچھ نہیں کہا۔
Aswad: Routing architecture manually designed lagti hai.
ایک سیکنڈ کی خاموشی۔
Aswad: Kisi ne khud banaya hai.
حدید ساران کی نظر اسود پر آئی — پھر میز پر واپس۔ اسود سمجھ گیا۔ دروازہ بند ہوا۔
کمرہ خالی تھا۔ حدید ساران نے لیپ ٹاپ کھولا۔ سرچ بار میں ٹائپ کیا: HINA HAYAT HAYAM YOUSAFZAI
اسکرین پر رزلٹس آئے — آرٹیکلز، کمپنی پروفائلز، کانفرنس اپیرینسز۔ اور ایک تصویر۔
[حدید کا پی او وی — گرے اسکیل] نقاب۔ عبایا۔ کالا — لیکن گرے شیڈز میں۔ ایک پریس کانفرنس کی تصویر — کراؤڈ میں، لیکن بالکل الگ۔ نزدیک سے لی گئی — آنکھیں سیدھی کیمرے میں۔ شہد کے رنگ کی آنکھیں — [حدید کے لیے: صرف گرے کا ایک شیڈ۔]
حدید نے اسکرول کیا۔ سلولی۔ ڈیٹ آف برتھ — ۲۷.۰۸.۲۰۰۳
کرسر رک گیا۔ کمرے میں صرف اسکرین کی روشنی تھی — گرے، ٹھنڈی۔ حدید کی انگلی — غیر ارادی طور پر — اپنے ایئرلوب (Earlobe) پر آئی۔ رکی۔ لیپ ٹاپ بند ہوا۔