عکسِ تاریک
by Malik (@malik)
Published on Jun 26, 2026
Synopsis
شہر کے اندھیرے کھنڈرات میں ایک کے بعد ایک ہولناک قتل ہوتے ہیں... جہاں ہر مقتول کے چہرے پر ایک سپاٹ، میٹھی مسکراہٹ جمی ہوتی ہے، اور ایک پاکٹ واچ ٹھیک 03:14 پر رک چکی ہوتی ہے۔ یہ طرزِ قتل 10 سال پہلے کے ایک ذہین سیریل کلر "سرمد" کا ہے، جو اس وقت ہائی سیکیورٹی پاگل خانے میں قید ہے۔ اس سنگین دلدل کو سلجھانے کے لیے دو بالکل مختلف آفیسرز آمنے سامنے آتے ہیں: عروج: ایک ٹھنڈی، خاموش اور نہایت ذہین کرمنل پروفائلر، جو جذبات کے بجائے دستاویزات اور انسانی دماغ کو پڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ زاویار: ایک باصلاحیت انڈر کور ایجنٹ، جو دشمن کے قریب پہنچنے کے لیے پاگل خانے میں دیوانہ بن کر داخل ہوتا ہے۔ جب سسٹم کے اندر سے ان کے ہر قدم کو لیک کیا جاتا ہے، تو وہ دونوں خود قانون کی نظر میں مجرم بن کر دھند میں غائب ہو جاتے ہیں۔ کیا وہ اس ان دیکھے دشمن تک پہنچ سکیں گے جو ان کے دماغ کے اندر جھانکنے کا ہنر جانتا ہے، یا وہ خود اس "عکسِ تاریک" کے سنگین دائرے میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائیں گے؟ ایک ایسا نفسیاتی سسپنس تھرلر، جہاں ہر موڑ پر ایک نیا ذہنی جال آپ کا منتظر ہے!